• news

جے آئی ٹی رپورٹ‘ پاکستان بھارت میچ بنتا جا رہا ہے‘حکومت کی دھمکیوں سے مسئلہ حل نہیں ہو گا: شاہ محمود قریشی

ملتان(آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین وسابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ بھارت پاکستان کا میچ بنتا جا رہا ہے۔ دس جولائی کو پوری قوم جے آئی ٹی کی رپورٹ جاننے کیلئے ٹی وی کے ساتھ بیٹھی ہو گی۔ حکومت کی جانب سے رکاوٹ بننے اور دھمکیاں دینے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ الیکشن رولز بارے جوڈیشل کمشن کی سفارشات پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ اگر حکومت کے پاس ثبوت نہیں اور قطری شہزادہ پیش ہونے کو تیار نہیں تو جے آئی ٹی کا کیا قصور ہے۔ سیاسی اختلافات کی بنا پر مجھے جمشید دستی سے ملنے سے روک دیا گیا۔،سپیکرنے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا لیکن پنجاب حکومت نے اسکا احترام نہیں کیا۔ عمران خان سے بات کی ہے جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی کے منشور میں شامل کرائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو دے رہے تھے

ای پیپر-دی نیشن