ڈاکٹر وسیم شہزاد تحریک انصاف کے دوسری مرتبہ سیکرٹری امور خارجہ مقرر
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے سینئر رہنما و سابق سینیٹر ڈاکٹروسیم شہزاد کو دوسری مرتبہ مرکزی سیکرٹری برائے امور خارجہ مقرر کر دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔