یوم آزادی پر قومی ترانے کو جدید اور منفرد انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ
کراچی(آن لائن) وفاقی حکومت نے رواں برس یوم آزادی پر قومی ترانے کو جدید اور منفرد انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر قومی ترانے کو جدید اور منفرد انداز میں پیش کرنے کا ٹاسک پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جمال شاہ کو دیا ہے۔جمال شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قومی ترانے کو جدید انداز میں عالمی معیار کے مطابق ایک نئی صورت دی جائے گی جبکہ قومی ترانے کو منفرد انداز میں پیش کرنے کے لئے مشہور موسیقاروں اور فلم میکرز کو بھی تجاویز دینے کا کہا گیا ہے۔