احمد پور شرقیہ میں عید سے پہلے قیامت : آئل ٹینکر کو حادثہ‘ آگ بھڑک اٹھی‘ 152 افراد زندہ جل گئے‘ 150 سے زائد زخمی
احمد پور شرقےہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران+ خبرنگار+ خصوصی نامہ نگار+ نیوز ایجنسیاں) احمد پور شرقےہ مےں عےد کے اےک روز پہلے قےامت صغریٰ کا منظر، صبح ساڑھے 6 بجے شہر سے چار کلومےٹر دور آئل ٹےنکر ٹائر پھٹنے سے اُلٹ گےا۔ جس سے آگ لگ گئی، اسکی زد میں آکر 150افراد زندہ جل گئے۔ ڈےڑھ سو کے قرےب شدےد زخمی، قرےبی ہسپتالوں مےں اےمرجنسی نافذ کردی گئی۔ پکا پُل موضع رمضان جوئےہ کے قرےب آئل ٹےنکر جس مےں 20 سے 25 ہزار لےٹر تےل موجود تھا، ٹائر پھٹنے سے اُلٹ گےا اور اس مےں موجود تیل اردگرد کئی سو فٹ کے علاقہ مےں پھےل گےا۔ ٹرالر اُلٹنے کی اطلاع جونہی اردگرد کے علا قہ کو ملی تو قرےبی بستےوں نذےر آباد، بستی ماچھی، بستی رمضان جوئےہ، بستی نمبردار اسلم، بستی بھٹی، محراب والا اور کئی دوسرے علا قوں کے سےنکڑوں لوگ تےل اکٹھا کرنے موقع پر پہنچ گئے۔ برتنوں اور شاپر بیگز مےں تےل بھر نا شروع کر دےا۔ اس دوران اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے آئل ٹےنکر بھی دھماکہ سے پھٹ گےا اور چند سےکنڈ مےں آگ نے اپنے اردگرد کسی سو فٹ علاقہ کو اپنی لپےٹ مےںلے لےا۔ 80 سے زائد افراد جن مےں بچے اور خواتےن بھی شامل تھےں، اسکی زد مےں آکر آگ لگنے سے کوئلہ بن گئے اور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ باقی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک، آگ اتنی اچانک اور شدےد تھی کہ وہاں موجود افراد مےں سے کوئی بھی نہ بچ سکا۔ حادثے کی اطلاع پورے علا قے مےں پھےل گئی۔ رےسکےو1122 سمےت، اےدھی سروس، پولےس اور انتظامےہ کے آفےسر موقع پر پہنچ گئے۔ زخمےوں کو تحصےل ہےڈکوارٹر ہسپتال احمدپورشرقےہ، بہاول وکٹورےہ ہسپتال پہنچایا گےا۔ تمام ہسپتالوں مےں اےمرجنسی نافذ کردی گئی۔ آر پی او بہاولپور، ڈی پی او بہاولپور، ڈپٹی کمشنر رانا سلےم افضل موقع پر پہنچ گئے۔ تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقےہ مےں سہولےات نہ ہونے کی وجہ سے مرےضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اےم اےن اے مخدوم سےد علی حسن گےلانی، اےم پی اے قاضی عدنان فرےد بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ہسپتالوں میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کی بڑی تعداد کو ملتان اور لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ تمام ڈاکٹروں اورطبی عملہ کوطلب کرلیاگیاموٹروے پولیس نے روڈ کوبندکرکے ٹریفک کومتبادل راستوں سے گزارا عیدسے ایک روز پہلے اتنے بڑے سانحہ نے بہاولپورکی فضاکوسوگوار کردیا بہاولپورمیں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث شدید زخمیوں کوہیلی کاپٹروں کے ذریعے نشترہسپتال ملتان منتقل کیاگیا۔ احمد پور شرقیہ کے علاوہ بہاولپور سے ریسکیو1122 اور میونسپل کارپوریشن کے فائر بریگیڈ موقع پر پہنچے۔ آرمی چیف کے حکم پرفوج کے جوانوں اورآرمی ایوسی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ شدید زخمیوں کو بھی وکٹوریا ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نشترہسپتال ملتان اور برن یونٹ ملتان میں منتقل کیاگیا۔ شدید آگ میں جھلسنے کے باعث جاں بحق ہونیوالے بعض افراد کی شناخت بھی ممکن نہیں رہی زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں معمولی لالچ نے خاندانوں کے خاندان اجاڑ ڈالے جائے حادثہ پر قیامت صغری کا سماں تھا۔ حادثہ میں پٹرول جمع کرنیوالے افراد کی75 موٹر سائیکلیں،3 گاڑیاں اورایک رکشہ بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔ آئل ٹینکر کراچی سے پٹرول لیکر لاہور جا رہا تھا۔ سب سے پہلے جائے حادثہ پرموٹروے پولیس بیٹ نمبر21 احمد پور شرقیہ کی موبائل پہنچی جس نے آئل ٹینکر کے گرد رکاوٹیں بنا کر وہاں سے گزرنے والی ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا، موٹر وے پولیس کے چیف پٹرولنگ آفیسر سید رضوان شاہ نے بتایا کہ موٹر وے پولیس نے لوگوں کو تیل جمع کرنے سے روکا اور انہیں کہا کہ اس سے حادثہ ہوسکتا ہے لیکن لوگ لالچ میں کوئی بات نہیں سن رہے تھے۔ بہاولپور میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ سے جھلسنے والے زیادہ تر افراد بہاولپور میں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث ہلاک ہوئے زخمیوں کو پہلے احمد پور شرقیہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پہنچایا جاتا رہا لیکن وہاں علاج کی ناکافی سہولیات کے باعث انہیں فوری طور پر الخدمت، ایدھی، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن اور ریسکیو 1122 کی ایمبولنیسوں کے ذریعے بہاول وکٹوریہ ہسپتال پہنچایاگیا۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر حادثہ میں جھلس کر زخمی ہونیوالے جتنے افراد لائے گئے ان سب کی حالت انتہائی ناگفتہ ہے اور ڈاکٹر ان کی زندگی کے بارے میں مایوسی کا اظہارکر رہے ہیں۔ احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے سانحہ پرکوئی بھی سیاسی شخصیت نہ توموقع پرآئی اور نہ ہی ہسپتالوں میں مریضوں کی مزاج پُرسی کیلئے آنا گوارہ کیا۔ سانحہ احمد پور شرقیہ کے سوگ میں بہاولپورمیں ہونیوالی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ میئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی نے عیدکیلئے شہرکی شاہراہوں پرلگائی جانیوالی روشیناں نہ جلانے کی ہدایت کی ہے جبکہ بہاولپور عیدالفطر کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں اور عیدالفطر نہایت سادگی سے منانے کا اعلان کیاگیا ہے۔ رحیم یار خان سے بیورو آفس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد شفیق ہنگامی طور پر رحیم یار خان سے جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ احمد پور شرقیہ میں بڑے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سانحے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیاہے اور پنجاب حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جھلسے ہوئے افراد کو ہر طرح کی طبی امداد فراہم کریں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ہونے والے آئل ٹینکر سانحے میں گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سانحہ احمد پور شرقیہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بڑی تعداد میں جانی نقصان پر واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئل ٹینکر واقعہ میں ہلاکتوں پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے اور پارٹی کارکنوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ امدادی کاموں میں بھرپور حصہ لیں۔ رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے بھی آئل ٹینکر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی اس اندوہناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ قائمقام گرنر پنجاب رانا محمد اقبال خان نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ ، قاری یعقوب شیخ، حافظ خالد ولیداور ابو الہاشم ربانی نے بہاولپور میں آئل ٹینکرمیں آگ لگنے سے پیش آنے والے افسوسناک سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر سے ایک دن قبل اس دلخراش سانحہ نے پوری قوم کو گہرے دکھ اور غم سے دوچار کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ بہاولپور کے واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔ (ق) لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے بہاولپور میں آئل ٹینکر کے حادثہ میں بڑی تعداد میں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی مشیر برائے صحت سلمان رفیق نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 123 افراد کو مردہ حالت ہی میں ہسپتال لایا گیا تھا جبکہ 10 افراد نے ہسپتال میں دم توڑا ہے۔ انکے مطابق 32 زخمی وکٹوریہ ہسپتال میں، 35 بہاولپور سی ایم ایچ اور 58 ملتان میں ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 50 سے زیادہ افراد تو موقع پر ہی جل کر ہلاک ہوئے جبکہ بقیہ نے ہسپتال لے جاتے ہوئے یا پھر ہسپتال میں دم توڑا۔ اے پی پی نے مقامی پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹینکر الٹنے کے بعد جب موٹر وے پولیس کے اہلکار وہاں پہنچے تو ایک بڑا ہجوم تیل اکٹھا کرنے جمع ہو چکا تھا اور پولیس اہلکاروں کے منع کرنے کے باوجود وہ جائے حادثہ سے دور نہیں گئے۔ پنجاب حکومت کے ایک اور ترجمان کے مطابق 122افراد جاں بحق ہوئے۔ طبی حکام کے مطابق اس حادثے میں جھلسنے والے افراد میں سے بیشتر کے جسم کا 80 فیصد سے زیادہ حصہ جل چکا ہے۔ طبی حکام کا کہنا ہے کہ ایسی نعشوں کی شناخت صرف ڈی این اے سے ہی ممکن ہو سکے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی مشیر برائے صحت سلمان رفیق نے بتایا کہ فورنزک ٹیموں نے ہلاک شدگان کے ڈی این اے لے لئے ہیں اور اب رشتہ داروں کیلئے جائیں گے تاکہ شناخت ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ہلاک ہونے والوں کو امانتاً دفنایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید زخمیوں کو برن سنٹرز منتقل کرنے کیلئے پاک فوج نے چار ہیلی کاپٹر روانہ کئے‘ ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔
آئل ٹینکر حادثہ