• news

;;اشرف غنی سے ملاقات میں کچھ معاملات طے ہوئے تھے دونوں ملکوں نے ان پر عمل کرنا ہے : نوازشریف

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ بہت افسوسناک ہے پاکستان میں ایسا واقعہ پہلی بار ہوا ، یہ کوئی معمولی حادثہ نہیں تھا۔ آپریشن رد الفساد سے بہت بہتری آئی ہے۔ آنے والے دنوں میں حالات مزید بہتر ہوں گے ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا اشرف غنی سے ملاقات میں کچھ معاملات طے ہوئے تھے ۔اب دونوں ملکوں نے دن معاملات پر عمل کرنا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات بہت کم ہو گئے ہیں۔ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے اپنی موجودگی ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو رہا ہے۔ شہباز شریف سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ چار سال کی نسبت آج حالات بہتر ہیں۔ امید ہے باقی معاملات بھی بہتر ہو جائیں گے۔
نواز شریف

ای پیپر-دی نیشن