جنوبی وزیرستان کھلونا بم پھٹنے سے سات بچے جاں بحق‘ وادی تیراہ‘ فضائیہ کی کارروائی سات دہشت گرد ہلاک
لاہورپشاور،کوہلو، (بیورو رپورٹ+نامہ نگاران+آئی این پی+نوائے وقت نیوز) کوہلو کی تحصیل کاہان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہلو کی تحصیل کوہان کے علاقے مخی نالہ میں لیویز اور دیگر فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا۔ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں ڈنگر مشین گن‘ 170 راﺅنڈز‘ 11 اینٹی ٹینک شکن مائنز سمیت 42 تھیلے بارودی مواد بھی شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا برآمد کیا جانے والا اسلحہ تخریب کاری کی بڑی کارروائی کے لئے استعمال کیا جانا تھا تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرکے اس منصوبے کو ناکام بنادیا۔دوسری طرف کوئٹہ اور پارا چنار میں دہشت گردی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی اداروں کا سرچ آپریشن جاریہے جس میں 60 مشتبہ افراد گرفتار‘ اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئیں۔ آئی این پی کیمطابق میانوالی کے علاقوں مکڑوال، چاپری اور پپلاں میں سرچ آپریشن کے دوران 23 افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔چنیوٹ سے 25، بھکر سے 9 جبکہ وہاڑی سے4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کیا گیا۔بہاولپور اور منڈی بہاﺅ الدین میں کارروائی کے دوران 6افراد کو گرفتار کرکے شراب کی500 بوتلیں برآمد کرلیں گئیں۔ وادی تیراہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کرکے7دہشتگرد مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام سے تھا۔ دہشتگردوں کے 3ٹھکانے تابہ کردیئے گئے۔ اسپین فرک جنوبی وزیرستان کے قریب کھلونا نما بم پھٹنے سے7بچے جاں بحق ہو گئے بچے کھلونا بم سے کھیل رہے تھے کہ وہ پھٹ گیا۔سرگودھا میں عید کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دیہی علاقہ جات میں سرچ آپریشن کی قیادت ایس ڈی پی او صدر ملک غلام عباس نے کی۔ آپریشن کے دوران 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔ دوران سرچ آپریشن 6افراد کو حراست میں لیکر ان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ لاہور میں پو لیس نے چاند رات کے موقع پر شہر کے متعد د علا قو ں میں سر چ آ پر یشن کیئے ۔کئی جگہو ں پر آ پر یشن کے دوران رینجر ز اہلکا ر بھی پو لیس کے ہمر اہ تھے۔ شہر یو ں کے کو ائف بھی چیک کیئے گئے نا مکمل کو ائف کی بنا پر 31 افر اد کو حر است میں لیکر نا معلو م مقا م پر منتقل کر دیا گیا ۔رینجر ز تر جما ن کا کہنا ہے کہ سر چ آ پر یشنز کے دوران کئی مشتبہ افر اد بھی گر فتا ر کئے گئے جن سے بھا ری مقد ار میں اسلحہ اور با رودی مو اد بھی بر آ مد کیا گیا۔آ پر یشن میں سی ٹی ڈی اور دوسر ے قا نو ن نا فذ کر نیو الے اداروں نے بھی حصہ لیا ۔
سرچ آپریشن