;;صدقہ فطر کم از کم 100 روپے فی کس ادا کرنا ہوگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نماز عیدالفطر کی ادائیگی سے قبل فطرانہ کی ادائیگی واجب ہے جس کے پیش نظر اہل سنت اور فقہ جعفریہ کے مطابق امسال صدقہ فطر کم ازکم 100روپے فی کس ادا کرنے ہونگے۔ شریعت کے مطابق عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتی کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔ مزید براں ہر شخص پر فطرہ واجب ہے جو عید الفطر کی رات غروب آفتاب کے وقت بالغ، عاقل، اپنے حواس رکھتا ہو اور فقیر نہ ہو تو ضروری ہے کہ وہ اپنا اور ان تمام افراد کا جو اس کے زیر کفالت ہوں۔ غذاﺅں کی قیمت مستحق شخص کو دے۔ عید الفطر کی رات غروب آفتاب سے پہلے آنےوالے مہمان کا فطرہ بھی صاحب خانہ پر واجب ہے۔ اہل سنت علماءکرام کے مطابق فطرانہ اداکرنےو الے اصحاب اپنی مالی حیثیت کے لحاظ سے مذکورہ اجناس کی کوالٹی کے مطابق قیمت معلوم کرکے صدقة الفطر ادا کریں۔گندم کا نصاب اور وزن کے لحاظ سے دوکلو جبکہ کھجور، کشمش اور مُنقہ کا نصاب چارکلو ہے۔ اگر عید سے چند دن پہلے نکال دیا جائے تو بہت بہتر ہے تاکہ غریب، فقیر، ضرورت مند اور محتاج اپنی ضرورت کو پورا کرلیں۔
صدقہ فطر