• news

احمد پور شرقیہ حادثہ: پاکستان سرائیکی پارٹی بہاولپور کے عہدیداروں نے عید نہ منانے کا اعلان کر دیا

بہاولپور (نامہ نگار) پاکستان سرائیکی پارٹی بہاولپور کے عہدیداروں نے عید نہ منانے کا اعلان کر دیا۔ احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر حادثہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ ضلع کے تمام پارٹی یونٹس کو مریضوں کی امداد کیلئے فوری امداد کی کال دیدی۔ سرائیکی پارٹی بہاولپور کے شہزاد عرفان‘ علامہ اقبال وسیم‘ جام یاسر ایڈووکیٹ‘ جام عبدالمالک‘ عبداللہ ساقی سیال سمیت دیگر نے متفقہ طورپر عید نہ منانے کا فیصلہ کیا اور موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔
اعلان

ای پیپر-دی نیشن