شوال کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف بیٹھے لوگ اٹھ گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بھر کی مساجد میں معتکفین نے شوال کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم کر دیا اعتکاف پر بیٹھنے والوں کو ان کے عزیز و اقارب نے پھولوں کے ہار پہنا کر اور مٹھائیاں کھلا کر ان کا استقبال کیا۔اعتکاف پر بیٹھے لوگوں کو اٹھانے کے لئے آنے والے لوگوں کا ایک بڑی تعداد میں رش دیکھنے میں آیا جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لائنیں لگی رہی۔ لاہور کی بادشاہی مسجد، داتا دربار مسجد، مسجد وزیر خان مرکز القادسیہ اور تحریک منہاج القران کا شہر اعتکاف میں ہزاروں افراد نے اعتکاف کی سعادت حاصل کی۔ بادشاہی مسجد میں اعتکاف پر بیٹھنے والے معتکفین کا کہنا تھا کہ اعتکاف ایک روحانی عبادت ہے جس میں ہم نے پاکیزگی،روحانی اور مختلف دین کی باتیں سیکھیں ہیں اور ہم کوشش کریں گے کہ جو چیزیں ہم نے ادھر سے سیکھیں ہیں ان کو اپنی عملی زندگی میں لائیں اور دوسروں کو بھی اس فیضیاب کریں۔
اعتکاف ختم