بہاولپور حا دثہ ، ملک بھر کے تمام برن سنٹرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
اسلام آباد (آن لائن) بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں بڑے پیمانے پر انسانی ہلاکتوں کے بعد پاک فوج نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کیا ۔ پاکستان بھر کے تمام ہسپتالوں میں برن سنٹرز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد واقعہ میں جل جانے والے لوگوں کو بچانے کے لئے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ جاری کیا گیا جس کے تحت معمولی یا شدید زخمیوں ہونے والوں کو ملک بھر کے ہسپتالوں میں ہنگامی طور پر بھیجا گیا۔ خصوصی طور پر برن سنٹرز کو ہائی الرٹ کیا گیا اور اس کے تمام ڈاکٹرز کو ہنگامی طور پر ہسپتالوں میں واپس بلا لیا گیا ۔ان کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔
ہائی الرٹ