• news

ساہیوال: 30 سالہ نوجوان چکن پاکس کا شکار‘ ہسپتال میں حالت نازک

ساہیوال (نامہ نگار) چک7-111آر کے زمیندار منظور احمد کے 30سالہ بیٹے اسماعیل کو چکن پاکس کے حملہ کے بعد بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا جہاں اسکی حالت نازک ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے چکن پاکس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب چکن پاکس کا الگ وارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس سے قبل درجنوں چکن پاکس کے مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ ایک عورت چکن پاکس سے جاں بحق بھی ہو چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن