اقوام متحدہ: انسداد دہشت گردی دفتر میں روسی عہدیدار انڈر سیکرٹری جنرل مقرر
نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) یو این انسداد دہشت گردی دفتر میں روسی عہدیدار کو انڈر سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا۔ پاکستان نے ولادی میر ایوانوچ کی بطور انڈر سیکرٹری جنرل تقرری پر روس کو مبارکباد دی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے ایڈوائزری بورڈ سے خطاب میں کہا ہے پاکستان انڈر سیکرٹری جنرل کو ذمہ داریوں کی ادائیگی میں بھرپور مدد دے گا۔