• news

ٹرمپ ،مودی کا مشترکہ بیان مایوس کن ہے: کانگرس

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگرس نے امریکہ بھارت مشترکہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے اس کو مایوس کن قرار دیا جس میں باہمی تعلقات کے ضمن میں نئے اور بڑے خیالات کا فقدان ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشترکہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگرس کے ترجمان منیش تیواری نے کہا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس میں تبدیلیوں سے زیادہ انحراف پایا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا ٹرمپ انتظامیہ اور بھارت دہشت گردی کی اصطلاح و تشریح بیان کرنے کے معاملہ میں یکساں موقف پر نہیں پائے گئے۔ تیواری نے کہا بھارت اور امریکہ کا مشترکہ بیان صرف مایوسی کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن