• news

مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثہ: لاہور کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 10 جاں بحق

جدہ (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں مدینۃ المنورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دو گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید کا کہنا تھا حادثہ رابغ شہر کے قریب پیش آیا، ایک گاڑی میں پاکستانی خاندان سوار تھا جبکہ دوسری گاڑی مصری تارکین وطن کی تھی۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق افراد میں پاکستانی شہری رانا جاوید‘ اہلیہ‘ بیٹا‘ بیٹی‘داماد ‘بہو اور دیگر3 افراد شامل ہیں تمام افراد کا تعلق لاہور سے تھا۔ معروف شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ کے سابق سٹی نائب صدر رانا جاوید محمود اپنی بیگم‘ صاحبزادے‘ صاحبزادی‘ بہو اور داماد کے ہمراہ ینبع شہر سے جدہ آتے ہوئے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ رانا جاوید محمود کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ تقریباً چالیس سال سے سعودی عرب میں مقیم تھے اور ذاتی کاروبار سے منسلک تھے۔ پاکستانی کمیونٹی نے اظہار افسوس کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن