وز یرداخلہ کا سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو ہوادینے کی کوششوں کا نوٹس
اسلام آباد (خبر نگار خصو صی )وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کا سخت نوٹس لیا ہے اورایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو ایسے مذموم ایجنڈے کے پیچھے عناصر کی نشاندہی کرنے اور انکے خلاف کاروائی کی ہدایت کی ہے کہ پاکستان کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ قومی اتحاد، یگانیت اور ہم آہنگی کی آج جتنی ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی تمام فقہوں کے علمائے کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور تفرقہ بازی اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف آواز اٹھائیں فرقہ وارانہ تشدد پاکستان کے لئے اتنا ہی خطرناک ہے جتنی دہشت گردی کی عفریت ملک کے لیے نقصان دہ ہے فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک کے دوست نہیں وزیر داخلہ کا وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سے بھی ٹیلیفونک رابطہ تمام فقہوں کے علمائے کرام کی مشاورت سے اس سلسلے میں مشترکہ آواز اٹھانے اور اس روش کی فوری روک تھام کے لیے متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔