جے آئی ٹی میں طلبی، ٹویٹر پر 'مریم میری آواز' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
لاہور(آئی این پی)جے آئی ٹی میں وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی طلبی، ٹویٹر پر 'مریم میری آواز' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، مریم نواز کی حمایت میں ہزاروں پیغامات۔تفصیلات کے مطابق پہلے وزیر اعظم، پھر بیٹے اور اب بیٹی کی جے آئی ٹی میں طلبی کے بعد عوام کی بڑی تعداد مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سرگرم ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مریم میری آواز ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ عزم عارف نامی ایک صارف نے میسج کیا، بہادر باپ کی بہادر بیٹی ۔