تلگوفلموں کے اداکارپرکاش راج نے مسلمان خاندان کو گھر تحفے میں دیدیا
حیدرآباد(شوبز ڈیسک) بھارتی تلگوفلموں کے مشہور اداکارپرکاش راج فلموں میں تو انتہائی ظالم اور جابر کے کردار نبھاتے ہیں تاہم حقیقت میں اپنے فلمی کرداروں کے بلکل الٹ دکھائی دیتے ہیں تاہم اداکار پرکاش نے مسلم خاندان کو مکان تعمیر کراکر عید پر تحفے میں دیدیا اور خود جا کر گھر غریب خاندان کے حوالے کیا۔اداکار نے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے کودنڈاریڈی پلی موضع کے غریبوں کی امداد کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اپنے فارغ وقت میں وہ اس گاوں میں جاتے ہیں جہاں وہ اپنے فارم ہاﺅس میں فصل اور سبزی کی کاشت کرتے ہیں۔حال ہی میں جب انہیں یہ پتہ چلا کہ ایک غریب مسلم خاندان اس مکان میں قیام پذیر ہے جو موسم کی سختیوں کے سبب خراب ہوگیا ہے اور اس کی فوری مرمت کی ضرورت ہے تو انہوں نے ماہ رمضان المبارک میں اپنے اخراجات پر اس مکان کی تزئین نو کروائی اور اس مکان کو تحفہ کے طورپر اسی خاندان کے حوالے کرتے ہوئے انسان دوستی ، اخوت کی ایک بہترین مثال پیش کی ہے۔ اداکار نے غریب خاندان کی مالی امدا د بھی کی ہے۔