• news

ٹی 20 رینکنگ، عماد وسیم دنیا کے نمبر ون باولر بن گئے

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بالنگ کے شعبے میں قومی ٹیم کے سپنر عماد وسیم دنیا کے نمبر ون بالر بن گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ انگلش ٹیم نے ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے اور پاکستانی ٹیم تیسرے نمبر آ گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت چوتھے، ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے اور آسٹریلیاکا ساتواں نمبر ہے، اس کے بعد سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی بالرز کی فہرست میں پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنرعماد وسیم کیریئرمیں پہلی مرتبہ بہترین پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ دوسرا نمبر بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ کا ہے جبکہ جنوبی افریقا کے عمران طاہر دو درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن