پاکستان کی خطر ناک چوٹی نانگا پربت سے 2 غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)دنیا کی بلند ترین پہاڑیوں میں شمار پاکستان کی خطرناک ترین پہاڑی نانگا پربت پر مہم جوئی کیلئے جانےوالے 14 غیر ملکی کوہ پیماو¿ں سے 2 لاپتہ ہوگئے، جن کی تلاش کا کام 3 دن سے جاری ہے۔لاپتہ کوہ پیماو¿ں میں سے البیرٹو زیرن بیریسٹی کا تعلق سپین، جبکہ ماریو گلائکن کا تعلق ارجنٹا ئن سے ہے۔لاپتہ دونوں کوہ پیما 18 جون کو نانگا پربت کی مہم جوئی کرنے کیلئے جانےوالے 14 رکنی گروپ کا حصہ تھے، 12 کوہ پیما، مہم مکمل کرکے واپس بیس کیمپ پہنچ گئے۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں واقع نانگا پربت کا شمار دنیا کی خطرناک اور دشوار گزار پہاڑیوں میں ہوتا ہے، جہاں گزشتہ چند سال میں کئی غیر ملکی کوہ پیما مہم جوئی کی کوشش کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔ آرگنائزر محمد اقبال نے بتایاکہ لاپتہ کوہ پیماو¿ں کی تلاش کیلئے ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں، مگر تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔