• news

ماہانہ خرچ 10 لاکھ روپے ، اگست میں شادی کرونگی:میرا

لاہور(کلچرل رپورٹر) اگست میں شادی کر رہی ہوں ، شادی کے بعد فلمی دنیا چھوڑ کر بچے پیدا کرونگی ، ماہانہ خرچ دس لاکھ روپے ہے ، اداکار سعود مجھ سے شادی کے خواہش مند تھے۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ میرا نے کیا۔ میرا نے کہا کہ اسی سال اگست میں شادی کر رہی ہوں مہندی کی تقریب 15 اگست کو ، شادی 22 اگست اور ولیمہ نومبر میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سے صدارتی ایوارڈ ملا لیکن میں نے کبھی بھی ایوارڈ کے لیے کوئی سیاسی سفارش نہیں کروائی نہ کسی سیاست دان کے ساتھ کبھی کوئی گہری دوستی رکھی ، البتہ نواز شریف سے ٹیلی فون پر ایک بار بات ہوئی تھی۔ ذہین ، منظم ، نمازی اور اسلامک لڑکے پسند ہیں ، شاہ خرچ اور خواتین کا خیال کرنےوالے مرد زیادہ اچھے لگتے ہیں۔ فلم انڈسٹری سے بہت سے رشتے آئے ، دو بہت اچھے رشتوں کیلئے بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے بھی کہا جن میں اشمیت پٹیل اور عمران ہاشمی کے نام تھے جبکہ پاکستان میں شروع میں اداکار سعود نے پروپوز کیا ، وہ مجھ سے شادی کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے جبکہ بابر علی بھی سیٹ پر بہت خیال رکھتے تھے۔ رومانوی سین معمر رانا ، سعود اور بابر علی بہت اچھا کرتے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ میری انگریزی کا مذاق اڑاتے ہیں مجھے بالکل برا نہیں لگتا۔ بڑی خواہش ہے کہ پاکستان میں کوئی میرا مکمل انگریزی میں انٹرویو کرے۔دوسری اداکاراو¿ں کی طرح عمر نہیں چھپاتی ، ابھی 32 سال کی ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن