• news

پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، ملکہ برطانیہ سید فیضان کو تعلیمی خدمات پر ایوارڈ دینگی

لندن (صباح نیوز) پاکستانی طالبعلم کو برطانیہ میں کوئنزینگ لیڈرز ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔ پاکستانی طالبعلم سید فیضان حسین نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انھوں نے ٹیکنالوجی کی مدد سے صحت کو درپیش مسائل کے حل اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کوکمپیوٹر کی تعلیم دینے کاطریقے روشناس کروائے ہیں۔ فیضان نے ایجوایڈ نامی سٹارٹ اپ ڈیزائن کیا جس کی مدد سے اشاروں کی زبان کو سننا ممکن ہوگا۔ اس کے علاوہ انھوں نے ون ہیلتھ نامی سسٹم تیارکیا جس کی مدد سے محکمہ صحت کو موزی امراض پھیلنے سے متعلق آگاہی فراہم کی جاسکتی ہے۔ انھیں ملکہ برطانیہ کی جانب سے کوئنزینگ لیڈرز ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن