بھارت میں گائے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کردی گئی
نئی دہلی ( آئی این پی )بھارت میں ہندو برادری گائے کو مقدس جانور تصور کرتی ہے بلکہ اتنا زیادہ مانتی ہے کہ ایک ریاست میں تو ان کے لیے پرائیویٹ ایمبولینس سروس بھی شروع کردی گئی۔ بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں ریاستی نائب وزیراعلی کیشو پرساد نے حال ہی میں گائیوں کے لیے ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا۔اس سروس کو حکومتی معاونت تو حاصل ہے۔تاہم یہ سرکاری فنڈز پر نہیں چلے گی بلکہ ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او)اس کا انتظام سنبھالے گی۔