• news

کراچی :ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نوجوان جاں بحق‘لواحقین کا احتجاج

کراچی( آن لائن)کراچی گلبرگ میں نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جاں بحق شخص کے اہل خانہ نے احتجاج کیا۔ مشتعل عوام کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ ، انتظامیہ اور پولیس سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ۔ گلبرگ کے علاقے میں نجی ہسپتال میں عمران نامی شخص دوران علاج دم توڑ گیا ۔ موت کی خبر ملتے ہی اہل خانہ اشتعال میں آگئے ۔ مشتعل عوام نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ لواحقین کے مطابق عمران کی طبیعت بگڑنے کے باوجود ڈاکٹر نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن