برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان کا درد دور کرنے میں مفید قرار دیدیا
لندن (اے پی پی) برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان کا درد دور کرنے میں مفید قرار دیدیا۔ ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ لہسن ایک قدرتی انٹی بائیوٹک ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کی بیماریاں کم ہوتی ہیں اور سوجن سے نجات ملتی ہے اگر آپ کو کان میں تکلیف ہو تو رات کو سونے سے قبل لہسن کے ایک ٹکڑے کو کاٹ کر کان میں رکھ لیں،صبح جب آپ اٹھیں گے تو کان میں درد اور تکلیف مکمل دور ہوچکی ہوگی۔