بھکر: آئل ٹینکر لیک ہونے پر ڈرائیور ڈپو انتظامیہ، ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ
بھکر(نامہ نگار) کوٹلہ جام میں گزشتہ روز لیک ہونے والے آئل ٹینکر ڈرائیور سمیت ڈپو انتظامیہ اور ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعات کے مطابق گزشتہ روز کوٹلہ جام میں مقامی ہوٹل پر پارک لوڈ آئل ٹینکر لیک ہو گیا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ اداروں نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کر لیے تھے ازاں بعد معاملہ کی مکمل انکوائری کے بعد ہوٹل مالک،ٹرک ڈرائیور اورکوٹلہ جام آئل ڈپو انتظامیہ کو اس واقعہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تھانہ صدر بھکر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔