• news

منشیات کے خاتمے کیلئے پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے: عامر چشتی

لاہور (پ ر ) خدمت آدم ٹرسٹ کے چیئرمین عامر چشتی نے منشیات کے عالمی دن ک موقع پر کہا منشیات کے خاتمے کے لیے پورے ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ قومی اداروں کے افسران اور ملازمین کے 40 فیصد بچے منشیات کے عادی بن چکے ہیں۔ جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں یہ زہر نوجوانوں، خواتین میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن