شاہدرہ کرسچین کمیونٹی کے رہنماﺅں کی حاجی قیصر امین بٹ سے ملاقات‘ عید کی مبارکباد دی
لاہور ( پ ر) سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ سے شاہدرہ کرسچین کمیونٹی کے رہنما ﺅ ں نے عید کے دوسرے روز ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات کی ، اس موقع پر حاجی قیصر امین بٹ نے کہاکہ حکومت منارٹیز کی فلاح کیلئے اہم خدمات سرانجام دے رہی ہے اور اس حوالے سے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں۔پادری فرید انتھنی سینئر پاسٹرسیو منسٹری، پادری سفنیاہ بشیرسینئر پاسٹر بیت عنیاہ چرچ سمیت دیگر نے حاجی قیصر امین بٹ القادری کو عید کی مبارک دی، اس موقع پر قاری امجد ، تجمل شاہ ، مستحسن رضا، مرزا رضوان سمیت دیگر بھی موجودتھے ، راوی روڈ آفس میں سانحہ کوئٹہ ، سانحہ پارا چنار اور سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔