ایسٹ بورن ٹینس: نوواک جوکووچ امریکی ڈونلڈ ینگ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے
لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایسٹ بورن ٹینس کے کوارٹرز فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ اور امریکی ڈونلڈ ینگ مدمقابل ہوئے۔ پہلا سیٹ نواک جوکووچ نے چھ دو سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑی عمدہ کھیلے اور شائقین سے خوب داد سمیٹی تاہم نواک جوکووچ نے امریکی حریف کو سات چھ سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔اینجلیق کربر، جوہانہ کونٹا اور کرسٹینا ملڈینوچ نے ایسٹ بورن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔