پرتگال کے کپتان رونالڈو نے جڑواں بچوں کی پیدائش کی تصدیق کر دی
لندن (سپورٹس ڈیسک )روس میں کنفیڈریشن کپ کے سیمی فائنل میں پرتگال کی شکست کے فوراً بعد پرتگال کے کپتان کرسچیانو رونالڈو نے اعلان کیا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔کئی دنوں سے پرتگال کا میڈیا یہ رپورٹ کر رہا تھا کہ ان کے جڑواں بچے امریکہ میں ایک سروگیٹ یا متبادل ماں کے ہاں پیدا ہوئے ہیں۔لیکن انھوں نے اپنے جڑواں بچوں کی خبر کی تصدیق اس وقت کی جب ان کی قومی ٹیم سیمی فائنل میں چلی کے ہاتھوں پینلٹیز پر ہار گئی۔رونالڈو نے کہا کہ 'بالآخر میں اپنے بچوں کے پاس پہلی مرتبہ جانے پر بہت خوش ہوں۔