سرتاج عزیز کی سربراہی میں وفد کشیدگی کے خاتمہ کیلئے جلد کابل جائے گا
کابل (آئی این پی) افغان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے جلد کابل کا دورہ کرے گا جس میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ افغان ٹی وی طلوع نیوز کے مطابق یہ اعلان نائب صدارتی ترجمان کرے گا جس میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ افغان ٹی وی طلوع نیوز کے مطابق یہ اعلان نائب صدارتی ترجمان دواخان منپال نے کیا۔ انہوں نے کہا صدر اشرف غنی نے چینی صدر شی جن پنگ اور پاکستانی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد ایک نیا باب کھول دیا ہے۔ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے نائب ترجمان جاوید فیصل کا کہنا ہے کہ امن عمل میں پاکستان سے ہمیں جو امیدیں ہیں‘ انہیں پورا کیا جانا چاہئے۔ اس دوران سی ای او کے دفتر نے امید ظاہر کی کہ چین کی مدد سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان معاملات حل کیے جا سکتے ہیں۔