ڈیرہ اسماعیل خان: 16 سالہ لڑکا پستول سے کھیلتے ہوئے ا چانک گولی چلنے سے جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)شالیمار کالونی میں سولہ سالہ لڑکا پستول سے کھیلتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیال روڈ پر واقع شالیمار کالونی میں رات ڈیڑھ بجے سولہ سالہ لڑکا شعیب ولد شمس الدین اپنے گھر میں اپنے والد کے پستول سے کھیل رہا تھا جس میں میگزین خالی تھا لیکن پستول میں پھنسی ہوئی گولی اچانک چل گئی جو شعیب کے سر میں جا لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔