• news

شوگر کی جعلی رپورٹ دینے پر نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کو 20 ہزار جرمانہ

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور کی صارف عدالت کے جج نے شوگر کی جعلی رپورٹ دینے پر شاہدرہ کے نجی ہسپتال کے ڈاکٹر افتخار احمد کو 20 ہزار روپے جرمانہ کر دیا اور جرمانہ کی رقم درخواست گزار خاتون کو ادا کرنے کی ہدایت کی ہے، خاتون عائشہ بی بی نے صارف عدالت میں درخواست دائر کی کہ اس نے شاہدرہ کے باجوہ ہسپتال سے شوگر ٹیسٹ کروایا، لیب مشین خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ نے اسے جعلی رپورٹ دیدی، جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئی اور وہ علاج کے لئے ہسپتالوں کے چکر لگاتی رہی، لہٰذا جعلی رپورٹ دینے پر ہسپتال کے ڈاکٹر افتخار سے 50 ہزار ہرجانہ دلایا جائے، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹر افتخار احمد کو 20 ہزار جرمانہ کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن