شادیوال کے زمیندارکی قید سے 4 بچوں 4 خواتین سمیت11 مزدور مازیاب
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالستار نے4 خواتین اور 4 بچوں سمیت 11 مزدوروں کو زمیندار کی قید سے بازیاب کروا کر آزاد کر دیا، عدالت میں یوسف نامی شہری کی جانب سے حبس بے جا کی درخواست دائر کی گئی کہ شادی وال کے اسلم نے اس کے عزیز و اقارب کو حبس بے جا میں رکھا ہے اور ان سے جبری مشقت لے رہا ہے لہٰذا عدالت انہیں بازیاب کروائے عدالت کے حکم پر پولیس نے چار خواتین، 4 بچوں اور 3 مردوں کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کر دیا، عدالت میں زمیندار اسلم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وہ جبری مشقت نہیں لے رہا تھا اور اس نے مزدوروں کو ایک لاکھ روپے ایڈوانس دے رکھے ہیں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تمام مزدوروں کو آزاد کر دیا اور زمیندار کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔