پارا چنار اور کوئٹہ میں دہشتگردی، سانحہ احمد پور شرقیہ سے تاجر برادری بہت دکھی ہے: پیاف
لاہور ( کامرس رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ سے پوری قوم بشمول بزنس کمیونٹی بہت دکھی ہے اور مریضوں کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہے جبکہ عید الفطر سے قبل پارا چنار اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور خواجہ شاہزیب کے ہمراہ کہا کہ پوری قوم عید ایام میں سوگوار رہی، دہشت گرد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ضرب عصب کی کامیابی کے بعدآپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اور حکومت بچے کھچے دہشت گرد وں کو ان کے انجام تک ضرورلے کر جائے گی۔