زرمبادلہ کے ذخائر میں 99کروڑ70لاکھ ڈالرز اضافہ
کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں99کروڑ 70لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق23جون کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر21ارب35کروڑ80لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے جبکہ اس سے گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے یہ ذخائر 20ارب 36کروڑ10لاکھ ڈالرز تھے۔ اس دوران مرکزی بنک کے ذخائر 95کروڑ 52لاکھ ڈالرز اضافے سے16ارب37کروڑ 60لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4کروڑ 18لاکھ ڈالرز اضافے سے 4ارب 98کروڑ20لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ ایشیائی ترقیاتی بنک سے 955ملین ڈالر اور ورلڈ بنک سے 106ملین ڈالر کی آمد تھی۔