• news

بھارتی حکومت مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے : جمعیت علماء ہند

نئی دہلی(صباح نیوز)جمعیت علما ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا محمود مدنی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معصوم شہریوں اور کمزور طبقات پر ہونے والے حملے روکنے کے لئے خصوصی اقدام کرے۔بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور دلتوں پر ہونیوالے مسلسل حملوں کے تناظر میں مولانا محمود مدنی کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے ان کوایک یادداشت پیش کی ۔مولانا مدنی نے اس موقع پر کہا کہ پے درپے ہونے والے واقعات نے ملک کے امن و انصاف پسند عوام کے ضمیر کو جھنجوڑ دیا ہے، سماج کے کمزور طبقات میں خوف اور عدم تحفظ کا احساس پنپ رہا ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ ہم نے ان حالات کی جانب حکومت اور انتظامیہ کو بارہا توجہ دلائی جس کے بعد ہمیں یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ سرکار ایسے معاملات سے سختی سے نمٹے گی اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہر موثر اقدام کرے گی لیکن تا حال حکومتی دعوے عملی شکل اختیار نہیں کر پائے۔

ای پیپر-دی نیشن