کلبھو شن کی رحم کی اپیل خارج کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) بھارتی جاسوس کلبھوشن سنگھ یادیو کی رحم کی اپیل خارج کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ مقامی شہری محمود اختر نقوی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن سنگھ پاکستان کے معصوم شہریوں کا قاتل ہے۔ اسے پاکستانی عدالت سے سزا سنائی جا چکی ہے جبکہ عدلیہ اس کی اپیلیں بھی مسترد کر چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین کے تحت بھی کسی دہشت گرد کی سزا کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔