وینکٹیش پرساد نے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے درخواست دےدی
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) سابق فاسٹ بولر اور جونیئر ٹیم کے چیف سلیکٹر وینکٹیش پرساد نے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے درخواست دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق فاسٹ بولر اور جونیئر ٹیم کے چیف سلیکٹر وینکٹیش پرساد نے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے درخواست دی ہے وہ33 ٹیسٹ اور 162 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ بطور جونیئر چیف سلیکٹر کے ان کا تین سالہ معاہدہ ستمبر میں ختم ہو جائے گا۔