فیصل آباد: کشتی کے ذریعے دریا عبور کرتے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ماموں کانجن کے علاقہ میں دریا عبور کرتا ہوا شخص کشتی موٹرسائیکل سمیت دریائے راوی میں ڈوب گیا۔ تاحال نعش نہ مل سکی۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر550گ۔ب کا رہائشی چالیس سالہ غلام رسول کشتی پر اپنا موٹرسائیکل لاد کر دریا عبور کر رہا تھا کہ راستہ میں موٹرسائیکل گرنے لگی جسے سنبھالتے ہوئے توازن بگڑگیا۔ غلام رسول اپنی موٹرسائیکل سمیت دریائے راوی میں گر کر ڈوب گیا تاہم ملاح بال بال بچ گیا۔ اطلاع پر ریسکیو1122 کی غوطہ خور ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جو رات گئے جاری رہا اور اندھیرا ہونے پر بند کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تاحال ڈوبنے والے شخص کا کوئی سراغ نہ لگ سکا ہے۔