کراچی: قیدی فرار کے معاملے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل سمیت مزید 2 اہلکار گرفتار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کی سنٹرل جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کے معاملے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت مزید دو اہلکار گرفتار کر لئے گئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ثناور اللہ عباسی کے مطابق ہیڈ کلرک نوید اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ امجد تحقیقیات میں قصور وار پائے گئے فرار قیدیوں کی بیرکوں میں دیگر قیدیوں سے تفتیش مکمل کر لی گئی جیل سے فرار قیدیوں میں شیخ ممتاز محمد اور محمد احمد شامل تھے۔