ماتحت عدلیہ کے دو ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج صارف عدالت ملتان محمد جاوید الحسن کو منڈی بہائو الدین جبکہ ناصر احمد کو منڈی بہائو الدین سے لاہور ہائیکورٹ رجوع کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔