;;;بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی جاری‘ فائرنگ سے ایک شہری زخمی
راولاکوٹ(آئی این پی )بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر عباس پور سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں ایک شہری زخمی ہوگیا ہے،پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ سیکٹر کے علاقے عباس پور میں بھارتی فوج نے رہائشی علاقوں پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو ا،جسے عباس پور ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بند ہو گیا۔
بھارتی فائرنگ