پی ایس ایل :چھٹی ٹیم کا پورا نام ملتان سلطانز رکھ دیا گیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپرلیگ میںچھٹی ٹیم ملتان کے پورے نام اور لوگو کی بھی رونمائی کر دی گئی ہے۔پاکستان سپر لیگ دنیا کی ٹاپ کی لیگز میں شامل کیا جائے تو یہ غلط نہ ہو گا ،پی ایس ایل میں پانچ ٹیمیں حصہ لیتی تھیں اور ابھی تک دوسیزن کھیلے جا چکے ہیں۔تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم کا اضافہ کیا گیا تھا ،چھٹی ٹیم کیلئے فیصل آباد ،فاٹا ،حیدرآباد ،ڈیرہ مراد جمالی اور ملتان کے نام شامل تھے لیکن ان میں سے جس ٹیم کا فیصلہ کیا گیا وہ ملتان تھی تاہم شون گروپ نے خریدا تھا اور اس ٹیم کا پورا نام ملتان سلطانز رکھا گیاہے۔ملتان سلطانز کا آفیشل لوگو بھی لانچ کر دیاگیاہے۔