فرینڈز آف رونالڈینوفٹبال ٹیم 7 جولائی کو پاکستان آئے گی
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستانی فٹبال شائقین کو جس کا تھا انتظار وہ گھڑی اب آنے والی ہے جی ہاں فرینڈز آف رونالڈینیو ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔ کراچی میں عبدالستار ہاکی سٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔پاکستانی شائقین تیار ہو جائیں، فٹبال سٹار رونالڈینیو اپنے سات دوستوں کے ہمراہ پاکستان آ رہے ہیں۔ وہ سات جولائی کو اسلام آباد پہنچیں گے جہاں سے وہ کراچی جائیں گے۔ 8 جولائی کو عبد الستا ہاکی سٹیڈیم میں نائن اے سائیڈ میچ میں بھی ان ایکشن ہونگے۔ ہاکی سٹیڈیم میں سجنے والے عالمی ستاروں کے میلے کے لئے تیاریاں بھی عروج پر ہیں، تزین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ انٹر نیشنل سٹارز اپنا دوسرا نمائشی میچ لاہور فورٹریس سٹیڈیم میں کھیلیں گے۔ میچز کے ٹکٹس دبئی کے پرنٹنگ پریس میں میں چھپ رہی ہیں۔