لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجلاس7جولائی کو طلب
کولکتہ (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ نے لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے بورڈ کااجلاس سات جولائی کو طلب کر لیا ۔ سات رکنی پینل نے گزشتہ روز ملاقات کی اور لودھا کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا اور زیادہ تر شقوں پر اتفاق کر لیا گیا ہے ۔سیکرٹری بی سی سی آئی امیتابھ چودھری نے بتایا کہ فائنل رپورٹ تیاری کی جائےگی جسے سپیشل جنرل میٹنگ میں پیش کیا جائے گا۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت چودہ جولائی کو ہوگی ۔ بورڈ اپنی مشکلات اور کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔