• news

خاتون ایتھلیٹ سے زیادتی کا الزام ‘برطانوی آرچری کوچ معطل

لندن (سپورٹس ڈیسک ) خاتون ایتھلیٹ سے زیادتی کے الزامات کے بعد برطانیہ کے آرچری کے کوچ کو عہدہ سے فارغ کر دیا گیا ۔ سابق ایتھلیٹ نے بتایا کہ پولیس کو شکایت کے بعد انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ وہ اپنی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ جا ب سے بھی ہاتھ دھو سکتی ہیں ۔ برٹس آرچری نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس میں وقت لگے گا۔ فوری طور پر کوچ کو معطل کردیا ہے اور اس سلسلہ میں پولیس بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن