بھارت نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دیدی
انٹیگا (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 93 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 251 رنز ہی بنا سکی۔ مہندرا سنگھ دھونی نے 78 رنز بنائے جبکہ اجنکیا ریحانے 72رنز بنائے۔ میگوئل کومنز نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 38.1 اوورز میں 158 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی۔ جیسن محمد نے 40 رنز بنائے۔ روی چندرن ایشوین اور کلدیپ یادیو نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ مہندرا سنگھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ بھارت نے میزبان ٹیم کو پہلے میچ میں بھی شکست دی تھی۔