• news

وزیراعظم کا دورہ تاجکستان ‘قومی کرکٹ ٹیم کی تقریب کا شیڈول تبدیل

لاہور+اسلام آباد(نمائندہ سپورٹس +نمائندہ خصوصی ) وزیر اعظم نوازشریف نے دورہ تاجکستان کے باعث قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کے شیڈول میں تبدیلی کر دی، ٹیم کو 4جولائی کے روز وزیر اعظم ہاوس مدعو کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کو 4جولائی کو وزیر اعظم ہاوس مدعو کیا گیا ہے۔ ا س سے قبل ٹیم کے اعزاز میں5جولائی کو وزیر اعظم ہاوس میں تقریب منعقد ہونا تھی تاہم اب وزیر اعظم نوازشریف نے اپنے دورہ تاجکستان کے باعث ٹیم کو پانچ کی بجائے 4جولائی یعنی منگل کے روز وزیر اعظم ہاوس مدعو کیا ہے۔یاد رہے بھارت سے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جیت کے بعد وزیر اعظم نے قومی ٹیم کو 5جولائی کے روز وزیر اعظم ہاوس مدعو کیا تھا تاہم اب اچانک اس شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کی وجہ انکا دورہ تاجکستان بتایا گیا ہے۔ کھلاڑیوں کی آرمی چیف قمرجاوید باجوہ سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔یمپئنز ٹرافی کے چیمپئنز کرکٹرز کو اسلام آباد میں گرینڈ دعوت کا بلاوا آ گیا۔ سرفراز الیون تین سے سات جولائی تک وفاقی دارلحکومت میں قیام کرے گی۔ چار جولائی کو چیمپئن کھلاڑی وزیر اعظم کے مہمان بنیں گے۔ پی سی بی کے پیٹرن انچیف نواز شریف کرکٹرز میں ایک ایک کروڑ کے انعامی چیک تقسیم کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھی قومی ٹیم سے ملاقات شیڈول ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کھلاڑی پارلیمنٹ ہاو¿س بھی جائیں گے جبکہ شاہینوں کی آٹھ جولائی کو لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن