میانوالی: نہاتے ہوئے 2 نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب گئے‘ تیسرے کو زندہ نکال لیا
میانوالی (نامہ نگار) علووالی چاہ حامد والہ کے رانا برادری کے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوان علووالی بند کے قریب نہاتے ہوئے دریا سندھ میں ڈوب گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ڈوبنے والے لڑکوں کی اطلاع مقامی پولیس علاقہ مکینوں کو ملی تو مقامی پولیس‘ شہریوں کی کثیر تعداد علووالی دریا سندھ کے بند پر پہنچ گئی‘ ڈوبنے والے نوجوانوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔دریائی چیک پوسٹ علووالی پر تعینات عملہ بروقت کارروائی کرتے موقع پر موجود تھا۔ شہریوں کے ہمراہ اپنی مدد آپ کے تحت 20 سالہ نوجوان محمد وقار ولد غلام یسین کو دریا سے زندہ نکال لیا۔ باقی دو نوجوان رانا غلام عباس ولد گلزار عمر 12 سال اور رانا وقار ولد غلام یسین عمر 17 سال دریا سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ڈوبنے والے نوجوان محمد سلیم ولد غلام یٰسین کی نعش دریا سندھ سے نکال لی گئی جبکہ دوسرے 12 سالہ لڑکے غلام عباس ولد رانا گلزار کی تلاش کیلیے ریسکیو 11 22 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا واقعہ کی اطلاع پر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب سردارمحمد سبطین خان بھی موقع پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش تلاش کر کے ورثاء کے حوالہ کی اس موقع پر سب انسپکٹر تھانہ پپلاں خلاص خان اور دریائی چیک پوسٹ علووالی کا عملہ میڈیا کے نمائندوں سمیت علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد موجود تھی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب سردار محمد سبطین خان نے ڈوبنے والے نوجوان لڑکوں کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ریسکیو 1122 عملہ اور دریائی چیک پوسٹ علووالی کے عملہ کی بروقت کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔