• news

جے آئی ٹی متنازعہ ہو چکی‘ عدلیہ پہلے مشرف کا فیصلہ کرتی تو بات سمجھ آتی: احسن اقبال

اسلام آباد ( این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاکہ سپریم کورٹ پہلے مشرف کافیصلہ کرکے سول لیڈرزکااحتساب کرتی تو بات سمجھ میں آتی،مشرف اور زرداری سے پہلے نواز شریف کا احتساب ، کھیل سب کومعلوم ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ عمران جو کام ووٹ سے نہیں کرسکے،چاہتے ہیں سپریم کورٹ ان کوکر کے دے ۔انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی عوام کی نظر میں متنازع ہو چکی ہے۔سازشوں کی پھونکوں سے یہ چراغ نہیں بجھائے جا سکتے۔مسلم لیگ (ن) اورنواز شریف مضبوط سیاسی حقیقتیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کوناکام کرنے کیلئے سیاسی انتشار پیدا کرنیکی کوششیں ہورہی ہیں،چندعناصرکی خواہش ہے عدلیہ میں جسٹس منیرکی روح دوبارہ آجائے۔

ای پیپر-دی نیشن